ملک بھر میں چینی کے ایکس مل ریٹ میں بڑی کمی

چینی کی sugar

ملک بھر میں چینی کے ایکس مل ریٹ میں بڑی کمی ہو گئی، ملک کے چاروں صوبوں میں تین ماہ قبل چینی کے ایکس مل ریٹ 135 روپے کلو تھا۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شوگر مارکیٹ میں چینی کی قیمت مسلسل کم ہوتے ہوئے 118روپے فی کلو تک آ گئی ہے۔

سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گئی

جنوبی پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 118روپے کلو، وسطی پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 122 روپے کلو تک ہو گئی۔

لوئر سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت 119 روپے، اپر سندھ میں چینی کی ایکس مل قیمت 118 روپے کلو تک ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں چینی کی ایکس مل قیمت 123 روپے کلو تک نیچے آ گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں