ایڈیلیڈ:پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی،تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کے اوپنر بیٹرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اپنی ففٹیز مکمل کیں۔ صائم ایوب 82 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پاکستان نے مقررہ ہدف 27 ویں اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستانی ٹیم نے نہ صرف سیریز برابر کی بلکہ ایڈیلیڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد پہلا ون ڈے میچ بھی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ایڈیلیڈ میں پاکستان نے 28 سال قبل 1996 واحد فتح حاصل کی تھی اس وقت وسیم اکرم کپتان تھے ، اس میچ میں ثقلین مشتاق نے 5 وکٹیں لے کر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو وہ مشکل کا شکار رہی، اس کی پہلی وکٹ 21رن پر گری، جیک فریزر 13 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بابراعظم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز کے مجموعی اسکور پرگری، میتھیو شارٹ 19 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
ڈسپلن کی خلاف ورزی ، ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بائولر الزاری جوزف 2 میچوں کیلئے معطل
تیسری وکٹ 79 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، جوش انگلس 18 رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 87 رنز پر پہنچا تو مارنس لبوشین 6 رن بنا کر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
101 کے مجموعی اسکور پر اسٹیون اسمتھ 35 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما کر واپس لوٹ گئے۔
آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121 رن پر گری، ایرون ہارڈی 14 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کا مجموعی اسکور 129 ہوا تھا کہ گلین میکسویل 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
130 کے اسکور پر مچل اسٹارک صرف ایک رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما کر واپس پویلین لوٹ گئے۔ حارث رئوف نے آسٹریلیا کی نویں کھلاڑی کو آئوٹ کیا، 146 کے مجموعی اسکور پر پیٹ کمنز 13 رنز بنا کر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
ایدم زمپا 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ آئوٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو جیتنے کیلئے 164 رنز کا ہدف ملا۔
محمد رضوان سرفراز احمد کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔