عمران خان کی سیاسی رہنمائوں سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کل عدالت طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کل ( جمعہ ) طلب کر لیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

  چیئرمین پی سی بی کے خلاف  درخواست کی سماعت ، اسلام آباد ہائیکورٹ وکیل پر برہم

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اسی عدالت سے آرڈر ہو چکے ہیں، جیل رولز کے مطابق عدالت نے آرڈر جاری کیے تھے۔

عدالت نے سوال کیا کہ اب کیا صورتِ حال ہے؟ جس پر فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ پارٹی کے سیاسی رہنماؤں سے میٹنگ منسوخ  کر دی گئی ہے، عدالت نے 3 وکلاء پر مشتمل کمیشن بھی قائم کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔

توشہ خانہ ٹو ، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 نومبر کو ہو گی

عدالت نے اسٹیٹ کونسل سے سوال کیا کہ کیوں بار بار ایسا ہوتا ہے؟ ہمارے آرڈر کے باوجود اگر پٹیشن آتی ہے تو ہم نے لکھا تھا کہ اسٹیٹ پر جرمانہ عائد ہو گا ، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ کیوں ملاقات نہیں کروائی جاتی؟۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ آپ اس درخواست کو دیکھیں، کل سپرنٹنڈنٹ جیل پیش ہوں۔


متعلقہ خبریں