واشنگٹن میں ہائی الرٹ ، وائٹ ہائوس کے گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

وائٹ ہاؤس

امریکی صدارتی انتخابات میں تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی۔

واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں ، کیپیٹل کی عمارت کے گرد بھی باڑ اور رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا میں زیادہ سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

کئی ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ، ڈونلڈ ٹرمپ 205 کیساتھ آگے ، کاملا ہیرس کے 117 ووٹ

واضح رہے کہ پولنگ کے دوران ریاست جارجیا کی فلٹن کاؤنٹی کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں سامنے آئیں جس کے باعث دو مقامات سے ووٹرز کے انخلا پر ووٹنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی۔


متعلقہ خبریں