فیول ایڈجسٹمنٹ، کراچی کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی

بجلی بلوں

نیپرا نے کراچی کے شہریوں کے لئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، یہ اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے2 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں جنوری 2025 کے بلز میں کی جائیں گی،کے الیکٹرک نے اگست کے لیے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

نیپرا نے جانچ پڑتال کے بعد 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔


متعلقہ خبریں