سولر پینلز ایک سے دو لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے

سولرائزیشن solar panel

سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا، 5 سے 15 کلوواٹ کے سولر سسٹم ایک سے 2لاکھ روپے مہنگے ہوگئے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سسٹم پر قیمتوں میں اضافہ کیا ہے،عوام کو ہائبرڈ سسٹم کے لئے بیٹریوں کی اضافی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

مارکیٹ کمپنیوں کے مطابق 5 کلو واٹ کا سولر سسٹم ایک لاکھ روپے اضافے سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے، 7 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کے ساتھ ساڑھے 8 لاکھ روپے،10 کلوواٹ سسٹم کی قیمت میں 2 لاکھ روپے اضافہ ہوا جس سے قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔

12 کلوواٹ کا سسٹم ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 12 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے سے 14 لاکھ روپے کا ہوگیا۔ اس طرح سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔


متعلقہ خبریں