لیسکو نے نادہندگان سے 3 ارب سے زائد کی ریکوری کر لی

LESCO

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے ایک لاکھ 19 ہزار 187 نادہندگان سے 3 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کر لی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق نادہندگان کے خلاف جاری مہم کو 400 روز مکمل ہو گئے۔ اس دوران ایک لاکھ 19 ہزار 187 نادہندگان سے 3 ارب سے زائد کی ریکوری کر لی۔

نادرن سرکل میں 16 ہزار 497 نادہندگان سے 531 ملین سے زائد کی ریکوری کی گئی۔ جبکہ ایسٹرن سرکل میں 15 ہزار 313 نادہندگان سے 727 ملین روپے سے زائد کی ریکوری ہوئی۔

سینٹرل سرکل میں 14 ہزار 12 نادہندگان سے 548 ملین روپے سے زائد اور ساؤتھ سرکل میں 7 ہزار 740 نادہندگان سے 227 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چوروں اور ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے، وزیر اعظم

ننکانہ سرکل میں 11 ہزار 48 نادہندگان سے 288، شیخوپورہ سرکل میں 14 ہزار 538 نادہندگان سے 508 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔

اوکاڑہ سرکل میں 18 ہزار 287 نادہندگان سے 211 ملین روپے سے زائد جبکہ قصور سرکل میں 21 ہزار 752 نا دہندگان سے 492 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں