لیبیا کشتی حادثہ ،ریڈ بک کا بدنام زمانہ اشتہاری ملزم گرفتار


ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے بدنام زمانہ اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

جھیل سیف الملوک میں کشتی الٹ گئی، سیاحوں کو بچا لیا گیا

اشتہاری ملزم بشیر احمد کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے،ملزم کے خلاف کمپوزٹ سرکل گجرات نے 2022 میں مقدمات درج کئے تھے، نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

گرفتار ملزم نے متاثرین کو یورپ بھجوانے کے نام پر کروڑوں روپے ہتھیائے، 12 متاثرین سے فی کس 18 لاکھ روپے وصول کئے تھے۔

جمعہ اور اتوار کی رات ہیوی وہیکلز کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد

ملزم نے متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی،حادثے میں متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں