پاکستان اور آسٹریلیا پہلے ون ڈے میں آج مدمقابل


پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پیر 4 نومبر کو ایم سی جی میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

کینگروز کو ون ڈے سیریز میں مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز لیڈ کریں گے جبکہ محمد رضوان پاکستانی ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز صبح 8 بجکر 30 منٹ پر ہوگا۔

کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے مطابق انہیں استعمال کریں گے،محمد رضوان

دوسرا ون ڈے میچ 8 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔تینوں ون ڈے میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی  سیریز بھی کھیلی جائیگی،پہلا میچ 14 نومبر ،دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 16 نومبر کو سڈنی کرکٹ گرائونڈجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں