عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد بازیاب

انتظار پنجوتھا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو حسن ابدال سے پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرا لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

گھوٹکی پولیس کی کامیاب کارروائی،5 گھنٹے بعد 2 مغوی پولیس اہلکار بازیاب

ترجمان نے بتایا کہ گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے، پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، دوسری جانب انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ انہیں تاوان کے لئے اغواء کیا گیا تھا ۔ مجھے بہت ماراگیا۔


متعلقہ خبریں