جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج مارے گئے

Waziristan

فوٹو: فائل


راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 نومبر کو فائنل کال دیں گے، جو ہو گا دیکھا جائے گا، علی امین گنڈاپور

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔


متعلقہ خبریں