نواز شریف کا صوبہ پنجاب کی جانب سے پی آئی اے خریدنے کا عندیہ

Nawaz Sharif

لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے صوبہ پنجاب کی جانب سے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی خریداری کا عندیہ دے دیا۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت پی آئی اے خریدنے پر غور و خوض کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کو تجویز دی کہ پی آئی اے خرید لیں یا کوئی نئی ایئرلائن شروع کریں۔

واضح رہے کہ نیلامی کے دوران ایک نجی کمپنی نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی تھی۔ کمپنی چیئرمین کا اپنی بولی پر قائم رہتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری بولی قبول نہیں کرنا چاہتی تو ہم اس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

گزشتہ روز خیبر پختونخوا حکومت نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ، تعلقات بڑھانے پر اتفاق

خیبر پختونخوا بورڈ اف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے وفاقی وزیر نجکاری علیم خان کو اس سلسلے میں خط بھی لکھا تھا۔ جس میں کہا گیا کہ حکومت خیبر پختونخوا پی آئی اے کی نیلامی کے عمل میں حصہ لینا چاہتی ہے۔ پی آئی اے قومی ایئرلائن ہے اور نہیں چاہتے کہ بیرونی یا نجی ہاتھوں میں جائے۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے حتمی بولی لگانے کے عمل کے دوران 60 فیصد حصص کے لیے رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کمپنی بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے 10 ارب روپے کی صرف ایک بولی لگائی گئی تھی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں