سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کی کمی

سونا سستا

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار روپے کا ہو گیا۔

10 گرام سونا ایک ہزار 457 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے منی بجٹ لانے کا مطالبہ کر دیا

گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 5 سو روپے کی کمی ہوئی تھی۔ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کم ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں