غزہ، اسرائیل کی جارحیت، رہائشی عمارتوں پرحملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید

غزہ

اسرائیل کی شمالی غزہ میں رہائشی عمارتوں پر حملوں میں 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  نصیرات میں گھروں پربمباری کے بعد امداد کے لیے پہنچنے و الوں پردوبارہ حملہ کیا گیا،غزہ سٹی میں ایک صحافی بھی شہید، مارے گئے صحافیوں کی تعداد 183 ہو گئی۔

غزہ ، لبنان اور شام پر اسرائیل کے حملے ، 150 شہری شہید

دوسری جانب فلسطینی کی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق  کر دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں سینئر حماس رہنما عزالدین کساب شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی محاصرے اور حملے کے باعث شمالی غزہ کے علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے سول ڈیفنس، ریسکیو یا دوسرا کوئی امدادی ادارہ موجود نہیں ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں