ڈی جی آئی ایس آئی، سیکرٹری دفاع عدالت طلب

Islamabad High Court

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے قدیم ترین تجارتی مرکز آبپارہ سے متصل سڑک سے رکاوٹیں ہٹانے کے مقدمہ میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور سیکرٹری دفاع ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کیے گئے ہیں۔

جمعہ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آبپارہ روڈ اب تک کیوں نہیں کھلا؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے، کھلی عدالت میں سماعت نہ کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہی ہوگی، آبپارہ روڈ ہر صورت کھلے گی۔

عدالت کی جانب سے سڑک کھولنے کے متعلق شیڈول طلب کرنے پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے کہ ہم شیڈول دے سکیں۔ اپنے ریمارکس میں جج کا کہنا تھا کہ آپ کے اختیار میں نہیں توڈی جی آئی ایس آئی اور سیکریٹری دفاع کو بلا لیتے ہیں۔


متعلقہ خبریں