پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیا کی تیزی سے نموپانے والی سٹاک ایکسچینج قرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اکتوبرکے دوران ایشیا کے پہلے اوردنیا کے دوسرے تیزی سے نموپانے والے سٹاک ایکسچینج کا اعزازحاصل کرلیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبرمیں پی ایس ای کے 100انڈیکس میں 9.7فیصد نموہوئی اورمہینے کے اختتام پر یہ 89ہزارپلس پوائنٹس پربندہوا۔

مہنگائی کی شرح میں 0.10فیصد اضافہ

اکتوبر کے دوران پی ایس ای کے 100انڈیکس میں مجموعی طورپر7853پوائنٹس کااضافہ ہوا۔ اکتوبرمیں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نموکی شرح گزشتہ 11ماہ کی بلندترین شرح ہے، ٹیکنالوجی، بجلی، سیمنٹ، بینک اورریفائنریز کے حصص کی سب سے زیادہ خریدوفروخت ریکارڈکی گئی۔

بلوم برگ کا مزید کہنا ہے کہ دنیاکی 36بڑی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی سے نموپانے والی مارکیٹوں کی فہرست میں پاکستان سٹاک ایکسچینج دوسرے نمبرپررہا، کینیا فہرست میں پہلے نمبرپرہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

واضح رہے یکم نومبر کوکاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 859 پوائنٹس پر بند ہوا۔


متعلقہ خبریں