قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزادی جا رہی ہے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ جلد رہا ہوں گے، بانی کو کھانا اچھا نہیں دیا جارہا اس سے ان کو الٹیاں ہوئیں۔
27 ویں ترمیم کیخلاف مولانا فضل الرحمن نے کال دی تو لگ پتہ جائیگا ، شیخ رشید
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میرٹ پر ہوئی ہے، خواتین کو گرفتار کیا گیا، چوہدری امتیاز کی بیٹی کو گھیسٹا گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرسوں بے بنیاد بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک بدبو دارترمیم کی بو گئی نہیں یہ دوسری لانے کی بات کررہے ہیں، آج چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، آج یہاں آ گیا، 4 شہروں میں آج تاریخ تھی یہ سب جعلی کیسز ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اورخورشید شاہ چیئرمین خصوصی کمیٹی اراکین اسمبلی کے تحفظ کےلیے اقدامات کریں۔