مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے۔ ایون فیلڈ پہنچنے پر ن لیگی کارکنوں نے نواز شریف کا استقبال کیا۔
نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے۔ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔
آئینی ترمیم کا معاملہ ، نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام موخر کر دیا
مظاہرین کی نعرے بازی کی وجہ سے نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائشگاہ چلے گئے۔ نواز شریف کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔
نواز شریف لندن میں منگل کو امریکا روانہ ہوجائیں گے، امریکا میں 4 دن قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے۔