آئی فون 16 کے مختلف ماڈلز کی خریداری،ٹیکس کی مد میں 2 لاکھ 13 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی


آئی فون 16 کے مخلتف ماڈلز کی خریداری پر پی ٹی اے کو ٹیکس کی مد میں 1 لاکھ 28 ہزار روپے سے  2 لاکھ 13 ہزار روپے تک ادائیگی کرنا ہوگی۔

ایپل آئی فون کا بیکس ماڈل 16 خریدنے پر پاسپورٹ پر ایک لاکھ 28 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 54 ہزار روپے پی ٹی اے کو بطور ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

عادل بازئی کو نا اہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط

ایپل آئی فون 16 پلس خریدنے کے خواہمشند پاکستانیوں کو پاسپورٹ پر ایک لاکھ 35 ہزار جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 62 ہزار روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہو گا۔

اسی طرح ایپل آئی فون 16 پروکو پی ٹی اے میں رجسٹرڈ کروانے کیلئے پاسپورٹ پر ایک لاکھ 68 ہزار500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر ایک لاکھ 98 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا ۔

چیئرمین آئی سی سی اور آزاد ڈائریکٹر کی تعیناتی2 مرتبہ 3 سال تک کرنے کی سفارش

ایپل آئی فون 16 پرو میکس خریدنے والوں کو پاسپورٹ پر ایک لاکھ 82 ہزار 500 روپے جبکہ شناختی کارڈ پر 2 لاکھ 13 ہزار 500 روپے پی ٹی اے کو ٹیکس دینا ہوگا۔

آئی فون 16 ، 512 جی بی کی قیمت پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 4 لاکھ 90 ہزار، آئی فون 16 ، 256 جی بی کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار اور آئی فون 16 ، 128 جی بی کی قیمت 3لاکھ 80 ہزار روپے ہو گی ۔

ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

یاد رہے کہ ایپل نے اپنا جدید ترین نیا آئی فون 16 فروخت کے لیے پیش کیا ہے ،کمپنی کی جانب سے یکمشت قیمت ادا نہ کرپانے والوں کے لیے آسان قسطوں کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں