پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا

Punjab Police

Punjab Police


لاہور: حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دے دیا۔

پنجاب اسمبلی سے قانونی مسودے کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس تعیناتی کمیٹی میں کس جماعت کو کتنی نشستیں ملیں گی، فارمولا تیار

سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ جبکہ 90 یوم سے زائد عرصہ کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898 میں ترمیم کردی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں