ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلنے والوں سے حساب لیں گے، علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ایسی ترامیم کو ہم نہیں مانتے ،مسترد کرتے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈکیتی ہمیشہ رات کو ہوتی ہے، آج ڈکیتی کی گئی ہے،ہم ایسی ترامیم کو نہیں مانتے،آئینی ترمیم کے بعد آزاد عدلیہ آزاد نہیں رہی۔

کوئی ڈیل کی نہ کوئی ووٹ دیا ، میرا گواہ صرف میرا اللہ ہے، سینیٹر زرقا تیمور

جب عدلیہ آزاد نہیں ہوگی تو عوام انصاف کیلئے کس طرف دیکھیں گے،آج تک نیب نے کچھ بھی نہیں کیا،مرضی کے بندے بٹھائیں گے تو ادارے آگے نہیں بڑھ سکتے،آج پاکستان قرضوں میں ڈوب چکا ہے،غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے ادارے نیچے جارہے ہیں۔

ہم ایسی ترامیم لائیں گے جس سے عوام کو فائدہ ہو،ایسی ترامیم لائیں گے جس سے ادارے مضبوط ہوں ،ہماری ایک نظریے کی جنگ ہے،پارٹی پر مشکل وقت آیا، ہمیں پتہ چل گیا کون کیا تھا۔

مشکل وقت سے ہمیں پتہ چل گیا کون ضمیر فروش اورغدار تھا،جنہو ں نےووٹ دیا اور اس صف میں کھڑے ہوئے آج ان کے نام آجائیں گے،جن لوگوں نے ذاتی مفادات کیلئے وفاداریاں بدلی ہیں اُن سے حساب لیں گے۔

آئینی ترمیمی بل کیلئے میں نے ووٹ نہیں دیا،سنیٹر فیصل سلیم رحمان

ہم کسی ایسے بندے کو نہیں چھوڑیں گے ، جو ضمیر فروش ہو ،ضمیر فروشی سے یا بزدلی سے غداری کرے بات ایک ہی ہے،جوکہتے ہیں مجبوری تھی تو استعفیٰ دے دیتے،مجبوری تھی تو استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،عوام کے ووٹ سے کامیاب ہوکر آتے ہیں عوامی مسائل پر توجہ دیں،آج پولیس کےحوالے سے بل پاس ہوا ہے۔

بابر اعظم اچھے دوست اور بہترین کرکٹر ہیں اس لیے میں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، فخر زمان

اختیارکا غلط استعمال ذہنی ،جسمانی اور مالی طور پر نقصان دیتا ہے،عوام کو مطمئن کرنا ہماری ذمہ داری ہے،خیبر پختونخوا پولیس کی بے پناہ قربانیاں ہیں،ہم اپنی پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں،یقین دلاتا ہوں پولیس کے تمام مسائل حل کریں گے،پولیس کیلئے فنڈز جاری کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں