وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے ووٹ ڈالے اس میں کوئی لوٹا ووٹ شامل نہیں ،الحمداللہ۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے،یہ صرف آئینی ترمیم نہیں، اتفاق رائے اور یکجہتی کی مثال ہے،اس ترمیم سے محلاتی سازشوں اور منتخب وزرائے اعظم کی چھٹی کرانے کا خاتمہ ہوگا۔
سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور
لاکھوں لوگ جو انصاف کے لئے تڑپ رہے ہیں ان کے لئے انصاف کا حصول آسان ہوگا،آج وہ میثاق جمہوریت جس پر شہید بےنظیر بھٹو اور میرے قائد نے دستخط کئےتھے،مولانا نے بھی اس پر دستخط کیے، آج وہی ادھورا خواب پایہ تکمیل کو پہنچا۔
طرح طرح کے الزامات لگائے گئے مگر ان الزامات کا جواب دینے کا یہ وقت نہیں،پاکستان کی تاریخ کا آج عظیم دن ہے جس میں طے ہوا کہ پارلیمان ہی عظیم ہے،عدلیہ کی تاریخ میں بہت اچھے اور قابل جج بھی گزرے ہیں،لیکن اس کے بعد ججوں نے کیا کیا؟ پاناما کا نام لیکر اقاما پر سزا دی۔
نان فائلر سے متعلق بھی قانون سازی لانے والے ہیں، وزیرخزانہ
تمام جماعتوں کے قائدین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،شہید بےنظیربھٹونےجس میثاق جمہوریت کی بنیادرکھی تھی وہ پایہ تکمیل کو پہنچی،ہم نے بہت درد دل کے ساتھ اس آئینی ترمیم پر کام کیا۔
چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی بھی اس میں شامل ہوتی،ارکان نے اپنی ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر اس کارنامے کو سرانجام دیا، اللہ تعالیٰ اس فیصلے میں برکت ڈالے۔