معروف بھارتی فلم پروڈیوسر سلیم خان کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا سلمان خان گینگسٹر گروپ لارنس بشنوئی سے معافی نہیں مانگے گا۔
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سلیم خان کا کہنا تھا کہ سلمان جانوروں سے محبت کرتا ہے اس نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا ہے،بشنوئی گینگ کی جانب سے رقم کا مطالبہ بھتہ خوری ہے۔
قتل کی دھمکیاں، سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی
یاد رہے 1998 میں راجستھان کے علاقے جودھ پور میں ایک فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے موقع پر کالے ہرن کے شکار کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
حال ہی میں بشنوئی گینگ نے بھارتی اداکار سلمان خان سے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے بھاری رقم کا مطالبہ کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر انہیں قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔