دورہ آسٹریلیا: قومی ٹیم کا اعلان چند روز میں متوقع ، محمد رضوان کو کپتان بنائے جانے کا امکان

Cricket

دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان چند روز میں متوقع ہے، محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔ کمیٹی کے ممبران نے پاکستان ون ڈے کپ میں نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

بھارت میں 2023 کا ورلڈکپ کھیلنے والی قومی ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ہیں، قومی ٹیم میں بلے باز کامران غلام اور فاسٹ باولر محمد حسنین کی شمولیت کا امکان ہے۔

موجودہ صورتحال میں کپتانی کیلئے محمد رضوان بہترین چوائس ہوں گے، اظہر خان

قومی ٹیم میں آل راونڈر جہانداد خان کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے، قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کیلئے محمد رضوان اور سلمان علی آغا کا نام زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق افتخار احمد، محمد نواز اور امام الحق کی ٹیم میں سیلیکشن مشکل ہے جب کہ حسن علی اور محمد وسیم جونئیر کی ٹیم میں شمولیت کے امکان بھی کم ہیں۔


متعلقہ خبریں