پی ٹی آئی کو اب مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں،بیرسٹر گوہر

barrister gohar

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہارکیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوشی ہوئی،سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی۔

الیکشن کمیشن فیصلے کا پابند، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں،سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کیلئے کردار اہم ہے،وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔

واضح رہے سپریم کورٹ نے اپنی دوسری وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 12 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں
WhatsApp