لاہور بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرزمنسوخ کردیئے گئے ہیں۔
جمعہ کو فزکس ،ہوم اکنامکس ، جغرافیہ ،ایگریکلچر اور نرسنگ کے پیپرزشیڈول تھے،حکام کا کہنا ہے پیپروں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔دوسری جانب کل پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں۔