پی سی بی کی بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد گھر واپس جانے کی تجویز


چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تین پول میچز 2 وینیوز پر رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے، بھارتی ٹیم کو ہر میچ کے بعد گھر واپس جانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی براڈ کاسٹرز جو بھارتی بورڈ کے بھی براڈ کاسٹر ہیں، کی تجویز ہے کہ بھارتی ٹیم کے 2 وینیوز پر میچز ہونے سے براڈ کاسٹ اور ایونٹ ویلیو میں اضافہ ہوگا، بھارت کے میچز ایک وینیو پر رکھنے سے اچھا تاثر نہیں جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارتی ٹیم کے میچز 2 وینیوز پر میچز رکھنے پر کوئی اعتراض نہیں اور پی سی بی نے اس تجویز کو سامنے رکھتے ہوئے راولپنڈی کا وینیو دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے میچز کے لیے ایک وینیو لاہور تجویز کیا تھا مگر براڈ کاسٹر نے ایک اور وینیو کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے، ایک وینیو بھارتی ٹیم کی زیادہ ٹریولنگ سے بچانے کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

پی سی بی کی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کے دعوے کی سختی سے تردید

پی سی بی نے بی سی سی آئی کو یہ بھی بتایا کہ لاہور کو وینیو کے طور پر مختص کیا گیا تھا کیونکہ اس سے اگر ٹیم چاہے تو بھارت کو ہر میچ کے بعد گھر جانے کا موقع ملے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ مجوزہ شیڈول میں بھارت کے تین میچز لاہور میں شیڈول تھے اور مجوزہ شیڈول میں 20 فروری کو بنگلا دیش اور 23 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ تجویز ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو تجویز کیا گیا ہے جب کہ پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کو گروپ اے میں تجویز کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں