کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوچ معطل

BCB

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے الزام پر معطل کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیڈکوچ چندیکا ہتھورا سنگھےکو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہےکہ معطلی کے 48 گھنٹوں بعد چندیکا ہتھورا سنگھے کو عہدے سے ہٹا دیا جائےگا۔

بنگلہ دیش کو شکست ، بھارت نے تیز ترین بیٹنگ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران لگنے والے الزام کی تحقیقات کی تھیں۔ ایک کھلاڑی نے الزام لگایا تھا کہ ہتھورا سنگھے نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کو عبوری کوچ مقررکردیا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp