ایس سی او کانفرنس ، اسلام آباد جانیوالے تمام راستے بند ، شہریوں کو شدید مشکلات

شنگھائی تعاون تنظیم

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتطامات کرکے شہر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو گا جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ایس سی او کانفرنس ، نور خان ایئربیس اور اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب ہوٹلز اور کاروباری مراکز بند

سخت سکیورٹی کے پیش نظر ریڈزون جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ، پارک روڈ کو بنی گالہ کے مقام پر اور راول ڈیم چوک کو کلب روڈ سے بند کر دیا گیا ہے۔

فیصل ایونیو کو فیض آباد کے مقام پر اور آئی جے پی روڈ سے آئی ایٹ جانے والے، کشمیر ہائی وے پر کنونشن سینٹر جانے والے اور بارہ کہوسے مری روڈ جانے والے راستے بھی بند کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

 


متعلقہ خبریں