نریندر مودی کی نسبت بھارتی صدر کا پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز


بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نسبت بھارتی صدر دروپدی مرمو نے افریقی ممالک کے 7 روزہ دورے پر جاتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی صدر الجزائر جانے کیلئے خصوصی طیارے میں اتوار کی صبح ساڑھے 10 بجے دہلی سے روانہ ہوئیں۔

ملک میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی

عام طور پر الجزائر جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کا فضائی روٹ اختیار کیا جاتا ہے مگر بھارتی صدر کے طیارے کیلئے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ انڈیا ون بوئنگ 777طیارہ دہلی سے اڑان کے بعد جے پور، گجرات اور احمد آباد کے قریب سے ہوتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کے ساتھ ساتھ سفر کرکے عمان کی حدود میں داخل ہوا۔ جس کے بعد یہ خصوصی پرواز سعودی عرب، مصر، لیبیا سے ہوتے ہوئے الجزائر پہنچی۔

اسلام آباد میں روٹی کی نئی قیمت 16، نان کی 20روپے مقرر

بھارتی صدر دروپدی مرمو تین ملکوں الجزائر، موریطانیہ اور ملاوی کے ایک ہفتہ طویل دورے پر الجزائر پہنچی ہیں۔کیا۔

صدر جمہوریہ ہند کا تین افریقی ممالک کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ہندوستان کی صدارت کے دوران افریقی یونین کو G20کا مستقل رکن بنائے جانے کے ایک سال بعد ہوا ہے۔

بابر اعظم کو ڈراپ کرنا پریشان کن ہے، فخر زمان

یاد رہے کہ بھارتی وزیر اعظم اپنے غیر ملکی دوروں اور واپسی کیلئے اکثر و بیشتر پاکستانی فضائی روٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں