اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی

میٹرو بس سروس

فوٹو: فائل


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو بس سروس آج بھی بند رہے گی۔

مسافر راولپنڈی صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبسپر سفر کر سکیں گے، راولپنڈی میں سروس بحال رہے گی۔

فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس مکمل بند ہے، میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پربند کی گئی ہے۔

کے پی حکومت کے احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعمال، انکوائری کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ اسلام آباد میں 4 روز بعد معمولات زندگی بحال ہو گئے ہیں، کنٹینرز کو سڑکوں اور پُلوں کے نیچے سے ہٹا کر سڑک کنارے رکھ دیا گیاہے۔

ایکسپریس ہائی وے، سری نگر ہائی وے، فیض آباد انٹرچینج سمیت دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں