علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا


پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو حراست میں لے لیا۔

دونوں کو ڈی چوک سے حراست میں لیا گیا اور تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا،دوسری جانب ڈی سی اسلام آباد نے  ڈی چوک کا دورہ کیا ،عرفان نواز میمن نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ہم ایٹمی قوت ہیں ،اسرائیل حملہ نہیں کر سکتا،وزیردفاع

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اب تک ہم نے دو سو سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا ہے،مظاہرین کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فضائی دورہ کیا اورمختلف علاقوں کا فضائی معائنہ کیا،وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

انہوں نے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں