کسی سے تصادم نہیں چاہتے ، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں،علی امین گنڈاپور


وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے قافلے منظم انداز میں اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے اراکین اسمبلی اور پارٹی قائدین نے ملاقاتیں کیں جس میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مارسک کے ٹرانس شپمنٹ پورٹ کیلئے معاہدے پر دستخط

اس موقع پرعلی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ پر امن انداز میں جمہوری حق استعمال کریں گے، کسی کو نقصان پہنچانا مقصد نہیں،ہم کسی سے تصادم نہیں چاہتے ، پولیس والے ہمارے بھائی ہیں۔

وفاقی حکومت ہمارا راستہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،یہ آئینی ترمیم کے نام پر پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں