فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران 4ایم پی ایز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایم پی اے رائے احسن رضا کھرل اورملک اسماعیل کو حراست میں لے لیاگیا ، اس کے علاوہ ایم پی اےغلام سروراور خیال احمد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے گارنٹی کی رقم 10 لاکھ روپے تک کر دی
دوسری جانب جمعہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا ہے۔
ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دئیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔
پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا
ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دئیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،26 نمبر چونگی اور موٹر وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں۔