تحریک انصاف کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالم اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا، جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب تو بانی پی ٹی آئی کا تھا۔ سیاست کی کنجی آج بھی سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے، عدلیہ پر یقین ہے، جلد ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی دوبارہ ہمارے درمیان ہوں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو۔