پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر انوینٹری اور سلاٹ کی عدم ادائیگی کے باعث 28 ستمبر سے قومی ایئرلائن نے اپنا آپریشن بند کیا ہے۔ پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز 13 اکتوبر تک ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہو گی۔
پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا
واضح رہے کہ قومی ایئر لائن اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتا ہے، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔