ایران کا اسرائیل پر حملہ دہشتگردی ہے، امریکہ

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر جو حملہ کیا وہ دہشتگردی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آ رہا ہے۔ اور امریکی افواج اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں میں تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر فضائی حملہ، 400 کے قریب میزائل داغ دیئے

میتھیو ملر نے کہا کہ حماس کی جانب سے مذاکرات نہ کرنے کے باعث جنگ بندی نہیں ہو رہی۔ دنیا کو ایران کے حملوں کی مذمت کرنی چاہیے کیونکہ ایران نے جو کیا وہ دہشت گردی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں