بابراعظم نے ون ڈے کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا

babar azam بابر اعظم

بابراعظم نے ون ڈے کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی میرے لیے اعزاز تھی ،سب نے سپورٹ کیا ، سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پی آئی اے نے اپنی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدودکو استعمال کرنےسے روک دیا

ٹیم کیساتھ اپنا تعاون جاری رکھوں گا ،بطور کھلاڑی کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں ،کپتانی اچھا تجربہ تھا مگر ورک لوڈ میں اضافہ ہو گیا تھا۔

میں نے پچھلے ماہ پی سی بی مینجمنٹ کو کپتانی چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا،اب وقت آگیا ہے کہ میں مکمل طور پر اپنی گیم پر فوکس کروں۔

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے گارنٹی کی رقم 10 لاکھ روپے تک کر دی

کپتانی ہمیشہ اعزاز ہوتی ہے لیکن اس کا اضافی دبائو ہوتا ہے،میں اپنی کارکردگی کو ترجیح دینا چاہتا ہوں،میں اپنی بیٹنگ کا مزہ لینا چاہتا ہوں۔

اپنا قیمتی وقت دوستوں اور فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں