ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، چند مقامات پر بارش کی توقع

موسم گرم اور خشک

فائل فوٹو


محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اور چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی مو سم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین، ہلاکتیں 128 ہو گئیں

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مو سم گر م اور خشک رہنے کا امکان جبکہ با رکھان، آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات نے کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں