عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی ہے کہ پنجاب ان کے ساتھ ہے، فواد چودھری

Fawad Ch

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی ہے کہ پنجاب ان کے ساتھ ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں۔ 2 سال میں پی ٹی آئی میں نئے لوگ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کی غلط فہمی ہے کہ پنجاب ان کے ساتھ ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم اور مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ساتھ مل بیٹھیں تو یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کاملٹری ٹرائل شروع بھی نہیں ہوا عدالت نے امتناع دیدیا، عظمیٰ بخاری

فواد چودھری نے کہا کہ ڈی چوک میں پی ٹی آئی کا احتجاج ایک جماعت کا احتجاج نہیں ہو گا۔ بلکہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور بلوچستان سے بھی قافلے آئیں گے اور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں