کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کے 3 ہزار 700 غیر فعال اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق یہ اسکولز اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں۔ تاہم اب محکمہ تعلیم اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرے گا۔
اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونہارطلبہ اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
حکام کا کہنا ہے کہ پشین اور آواران میں 40 بند اسکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے کئی اسکول عرصہ دراز سے بند ہیں۔ جنہیں کھولنے کے لیے سرکار کی جانب سے کبھی کوششیں نہیں کی گئیں۔