جنرل اسمبلی سے خطاب ،وزیراعظم دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے عالمی رہنما بن گئے

shehbaz sharif

اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر سب سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کےادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق اقوام متحدہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب سب سے زیادہ بار دیکھا گیا۔

پی ٹی آئی نے 2 اکتوبرکوملتان میں ہونے والا احتجاج موخر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37ہزار لوگوں نے دیکھا،واضح رہے دنیا بھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یو این آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں الجریزہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب16لاکھ لوگوں نے دیکھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں