اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو اضافہ کر دیا

lpg

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 251روپے 30پیسے فی کلو مقررکی گئی ہے،11اعشاریہ 8کلو گرام کاگھریلو سلنڈر 86روپے مہنگا ہوا، نئی قیمت 2965روپے ہوگی۔

حکومت پنجاب نے پارلیمانی سیکریٹریز کیلئے 76لگژ ری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیس ساون ساؤتھ بلاک کے اکھیڑو ون کنویں سے دریافت ہوئی۔

کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں یونائیٹڈ انرجی پاکستان،اوجی ڈی سی اور وفاقی و سندھ حکومت کی مشترکہ ملکیت ہے۔

اے ٹی سی سوات نے شوکت یوسفزئی کو بری کردیا

او جی ڈی سی نے اسٹاک ایکسچینج کولکھے گئے خط میں کہا کہ کنواں کی کھدائی جون 2015 میں شروع کی گئی تھی کنویں کی۔ دریافت سے ملکی گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں