پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبا ر کی رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جا سکتی ہیں۔

پیٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، جن کی منظوری کے بعد آج رات بارہ بجے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں