صوابی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق صوابی کے تھانہ سٹی میں دھماکہ دہشتگردی کا واقعہ نہیں۔
ڈی پی او ہارون الرشید کے مطابق تھانہ سٹی کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار اور کچھ قیدی بھی شامل ہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تھانے کی عمارت کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صوابی کے تھانہ سٹی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹال ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر ریسکیو کارروائیاں شروع کرے اور زخمیوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔