پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے لاہور کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کردیا۔
پی ٹی آئی لاہور نے ٹاؤنز کی سطح پر تنظیم سازی شروع کردی ہے،اس سے قبل لاہور میں صوبائی حلقوں کی بنیاد پر تنظیم سازی کا اعلان کیا گیاتھا۔
بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، عدالت نےفواد چودھری کو بری کر دیا
پی ٹی آئی لاہور تنظیم نے ٹاؤنز کی سطح پر باڈیز بنا دیں۔عبدالغفور کو صدر پی ٹی آئی داتا گنج بخش ٹاؤن،ملک نسیم کوسیکرٹری جنرل،عدنان شیخ کو سیکرٹری اطلاعات،بلال مصطفی کو صدر لاہور کینٹ ٹاؤن،حافظ ابرار سیکرٹری جنرل اور عظیم اختر سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔
ٹاؤن صدور کو 18 رکنی ٹاؤن کمیٹی بنانے کی ہدایت بھی کردی گئی،ٹاؤن صدور صوبائی حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز کی سرگرمیوں کی رپورٹ بنائیں گے۔