وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریفارمز ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) پروگرام میں ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد کرنا ہے۔ اور اگر ریفارمز ایجنڈے پر مکمل عملدرآمد کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام لانا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام میں ٹیکس جمع کرنا، انرجی میں ریفارمز اور پرائیویٹائزیشن کرنا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان
محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے فنڈز پر ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی بات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کر دی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جولائی میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔