میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتا، شاہین شاہ آفریدی

Shaheen Afridi

فیصل آباد: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ انجری کبھی بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم ابھی بہتر ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ جس جگہ پہلے سے انجری تھی گیند دوبارہ وہیں لگی۔ تاہم ابھی بہتر ہوں۔ شعیب اختر کا بیان میں نے سنا نہیں وہ لیجنڈ باؤلر ہیں ان کی عزت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ میں بہت سے نوجوان کھلاڑی کھیل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹالینز چیمپئنزون ڈے کپ سے باہر ہو گئی

قومی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ ٹیم کے بیک کے لیے یہ ایونٹ اچھا ہے۔ 7 سال بعد فیصل آباد میں کھیل رہا ہوں اور تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں انجوائے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرتا اور مجھے نہیں معلوم ایکسپرٹ کیا کہتے ہیں۔ آج کل یوٹیوبرز بہت زیادہ کما رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں