کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا، صارفین پریشان

K-Electric

فائل فوٹو


کراچی: کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا۔ جس کے باعث صارفین پوسٹ آفس میں لمبی لائنیں لگا کر بل جمع کرانے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا آن لائن بلنگ سسٹم بیٹھ گیا۔ جس سے لوڈ شیڈنگ سے ستائے کراچی کے شہری کے ای کے دہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔

بینکوں اور آن لائن سسٹم میں رواں مہینے کے بل اپ ڈیٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ جس کے باعث شہری بینکوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر اظہار اطمینان

بینکس صارف کو جواب میں کہہ رہے ہیں کہ آپ کا موجودہ مہینے کا بل اپ ڈیٹ نہیں ہے۔ بل آپ ڈیٹ نہ ہونے سے بینک بل لینے سے انکار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر عدم ادائیگی پر بجلی کاٹنی شروع کر دی۔ بجلی کاٹنے کی ٹیمیں شہر میں صارفین سے بغیر تصدیق کیے بجلی منقطع کر رہی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں