حزب اللہ کا اسرائیلی ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

حزب اللہ

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی مرتبہ تل ابیب میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو ہوا میں ہی مار گرایا۔

اسرائیل کے دھمکی آمیز پیغامات ، لبنان کے ہزاروں شہریوں نے اپنے گھر چھوڑ دیئے

حزب اللہ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےغزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کے شہریوں کے دفاع کے لیے موساد ہیڈکواٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں اب تک 570 لبنانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں